ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مدھیہ پردیش ڈرامہ: بی جے پی کانگریس کا اسکور برابر! 9 میں سے 5 ارکان اسمبلی بھوپال لوٹ آئے

مدھیہ پردیش ڈرامہ: بی جے پی کانگریس کا اسکور برابر! 9 میں سے 5 ارکان اسمبلی بھوپال لوٹ آئے

Thu, 05 Mar 2020 17:43:25    S.O. News Service

بھوپال،5؍مارچ(ایس او نیوز؍ایجنسی) مدھیہ پردیش میں کمل ناتھ کی قیادت والی کانگریس حکومت کیلئے ایک اچھی خبر یہ ہے کہ دہلی سے اچانک ”غائب“ ہونے والے 9 ایم ایل اے میں سے 5 بھوپال واپس آچکے ہیں۔اس لئے مدھیہ پردیش میں جاری سیاسی ریسلنگ میچ میں اسکور برابر دکھائی دے رہا ہے۔ حکومت کو اب کوئی خطرہ نہیں ہے۔بتایا گیا کہ چارٹر طیارے سے 5 ممبران اسمبلی بھوپال لائے گئے ہیں۔ تاہم،3 سے 4 ایم ایل اے ابھی تک واپس نہیں آئے ہیں۔ برسراقتدار کانگریس نے الزام لگایا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے کمل ناتھ حکومت کو گرانے کی کوشش کی ہے۔ قبل ازیں کانگریس کے سینئر لیڈر دگ وجے سنگھ کے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر’ہارس ٹریڈنگ‘کے الزامات لگانے کے دو دنوں کے اندر آج یہاں کانگریس نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کے قبضہ میں دہلی میں مدھیہ پردیش کے تقریباً آٹھ اراکین اسمبلی تھے، جن میں سے چار واپس آ گئے۔ریاستی کانگریس میڈیا ڈپارٹمنٹ کی صدر شوبھا اوجھا نے یہاں‘یواین آئی’سے بات چیت میں امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ باقی چار رکن اسمبلی بھی واپس آ جائیں گے۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے اراکین اسمبلی کی خریدو فروخت کی کوششوں کے باوجود ریاست کی کانگریس حکومت کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔

اس دوران بتایا گیا ہے کہ بی ایس پی کی مسز رام بائی اور سنجیو کشواہا کے علاوہ کانگریس کے بساھولال سنگھ، ہردیپ سنگھ اور ایدل سنگھ کسانا اور آزاد ایم ایل اے سریندر سنگھ شیرا کو مدھیہ پردیش کے باہر لے جایا گیا ہے۔ کانگریس لیڈروں کا الزام ہے کہ بی جے پی لیڈر انہیں دو تین دنوں میں دہلی لے گئے 


Share: